16 اگست، 2015، 7:03 PM

راحیل شریف کا وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے کی تحقیقات کا حکم

راحیل شریف کا وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے کی تحقیقات کا حکم

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے کی تحقیقات اور اس کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے کی تحقیقات اور اس کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹر پرجاری پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ ایک بہادر افسر تھے، انہوں نےعظیم مقصد کے لیے قربانی دی،پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ایسے بزدلانہ حملے ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تحقیقات اور مجرموں تک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ اتوار کی صبح اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان سمیت 16 افراد  ہلاک  ہوگئے ہیں۔

News ID 1857431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha